میمن گوٹھ میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں کالعدم بی ایل اے تنظیم کے 8 دہشتگرد ہلاک

میمن گوٹھ میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں کالعدم بی ایل اے تنظیم کے 8 دہشتگرد ...
میمن گوٹھ میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں کالعدم بی ایل اے تنظیم کے 8 دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے آٹھ دہشتگرد مارے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں صبح کے وقت رینجرز کو علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کی ۔دہشتگردوں نے جن کی تعداد 8 بتائی جاتی ہے ،رینجرز پر فائرنگ شروع کر دی،جوابی کارروائی میں آٹھوں دہشت گرد مارے گئے۔رینجرز ترجمان کے مطابق ہلاک ہونیوالوں کا تعلق بلوچستان لبریشن آرمی سے تھا اور ان مین تین دہشتگردوں کی شناخت زاہد،ناصر اور حبیب عرف فوجی کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق تمام دہشت گرد تخریبی کارروائیوں،بھتہ خوری،ڈکیتی اور قتل جیسی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ انہی دہشتگردوں نے 2010، 2011 میں حب میں کارروائی کرتے ہوئے ایک چینی انجینئر کو قتل کر دیا تھا جبکہ گیس پائپ لائن اور ریلوے ٹریکس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے میں بھی ملوث تھے۔

مزید :

کراچی -