اٹک دھماکہ خودکش تھا ،صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ

اٹک دھماکہ خودکش تھا ،صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ
اٹک دھماکہ خودکش تھا ،صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق اٹک میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر ہونے والا دھماکہ خودکش تھا۔انہوں نے کہا کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے ڈیرے کے اندر آکر خود کو اڑا لیا جس سے ڈیرے کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی ہے۔وزیر قانون کا کہناہے کہ ہم امید کرتے ہیں شجاع خانزادہ خیریت سے ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو کارروائیوں کیلئے ہیلی کاپٹر ان کے ڈیرے پر پہنچ گیاہے ۔رانا ثناءاللہ کاکہنا ہے کہ 30سے 40 لوگ ان کے ڈیرے پر موجود تھے جوملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں  ریسکیو کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا شجاع خانزادہ نے کہا تھاکہ ان کے علاقے میں کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں ہورہی ہیں۔وزیر قانون پنجاب نے کہاکہ دھماکے کے بعدفیصل آباد سمیت صوبہ بھر کی تما م سرکاری اور حساس عمارتوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔