ماڈل گرل ایان کے لئے خوشخبری، کسٹم حکام کا سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ واپس

ماڈل گرل ایان کے لئے خوشخبری، کسٹم حکام کا سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ واپس
ماڈل گرل ایان کے لئے خوشخبری، کسٹم حکام کا سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ واپس

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی (ویب ڈیسک) کرنسی سمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کی ضمانت منظوری کو کسٹم حکام نے سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسٹم کے لیگل ایڈوائزرز نے ماڈل کی ضمانت کی منسوخی کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی سفارش کی تھی جسے کلکٹر کسٹم نے منظور نہیں کیا۔ ایان کے خلاف مقدمہ کی سماعت 21 اگست کو ہورہی ہے، اس روز ملزمہ پر فرد جرم عائد ہوگی۔ سپریمکورٹ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے باعث ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر نہیں کی گئی، ملزمہ کی ضمانت منسوخ کرانے کیلئے حتمی فیصلہ چھٹیاں ختم ہونے پر کیا جائے گا۔

مزید : تفریح