غیر ملکی دہشتگردوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کئے جانے کا انکشاف

غیر ملکی دہشتگردوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کئے جانے کا انکشاف
غیر ملکی دہشتگردوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کئے جانے کا انکشاف

  

کراچی (ویب ڈیسک) تفتیشی اداروں کی رپورٹ میں ملکی اور غیر ملکی دہشت گردوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں مقیم افغانی، نگالہ اور دیگر غیر ملکیوںنے جعلی شناخت اورپاسپورٹ بھی حاصل کررکھے ہیں۔بیرون ممالک میں گرفتار دہشتگرد اپنی شناخت پاکستانی کے طور پر کرارہے ہیں۔ جعلی شناختی کارڈ کے اجراءمیں نادرا کے افسران ملوث ہیں، جن کی تعداد 39 کے قریب ہے یہ افسران نہ صرف بدعنوانی میں ملوث ہیںبلکہ انہوں نے دہشت گردوں کی معاونت اور سہولت کار کاکردار بھی اداکیا ہے۔

مزید : کراچی