سری لنکا کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست، ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے

گال (ویب ڈیسک) بھارتی کپتان ویرات کوہلی سری لنکا سے پہلے ٹیسٹ میںعبرتناک شکست کے بعد بیٹسمینوں پر برس پڑے، وہ خود بھی دوسری اننگز میں محض تین رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جس طرح کی گیندیں کرائی جارہی تھیں ان سے نمٹ ہی نہیں سکے۔ جب آپ کسی چھوٹے ہدف کا تعاقب کررہے ہوتے ہیں تو خطرات سے زیادہ محتاط رہنا چاہیے، مجھے توجہ کی کمی دکھائی دی جسے ہمیں بہتر بنانا ہوگا۔