وفاقی و زیر غلام مرتضیٰ جتوئی کے لیٹر ہیڈ پر بھنےچنے فروخت ہونے کا انکشاف

وفاقی و زیر غلام مرتضیٰ جتوئی کے لیٹر ہیڈ پر بھنےچنے فروخت ہونے کا انکشاف
وفاقی و زیر غلام مرتضیٰ جتوئی کے لیٹر ہیڈ پر بھنےچنے فروخت ہونے کا انکشاف

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میںایک وفاقی وزیر کے لیٹر ہیڈ میں چنے فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ لیٹر ہیڈ پر وفاقی وزیر کا نام اور وزارت بھی لکھی ہوئی ہے۔نجی  ٹی وی کے مطابق عوامی تحریک کے دھرنے میں ایک چنے والا جس کاغذ پر چنے رکھ کر دے رہا تھا وہ وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کا لیٹر ہیڈ تھا، لیٹر ہیڈ پر ان کا نام، وزارت اور اسلام آباد اور کراچی دفتر کے ٹیلی فون نمبرز بھی درج ہیں، اس پر درج ہے کہ جوشخص یہ لیٹر لے کر آئے اس سے مکمل تعاون کیا جائے۔چنا فروش نے بتایا کہ اس نے لیٹر ہیڈ ردی والے سے خریدا ہے۔

مزید : کراچی