انقرہ میں صدر طیب اردگان نے پرندے آزاد کیے تو ایک ان کے سر پر آن بیٹھا
انقرہ (ویب ڈیسک) صدر رجب طیب اردگان اپنے والد کے آبائی شہر میں ایک مسجد کے افتتاح کے موقع پر ماحول دوستی کی علامت کے طور پر پرندوں کو آزاد کرتے ہی ایک پرندہ آزاد فضا میں پرواز کے بجائے سیدھا ترک صدر کے سر پر آن بیٹھا۔ ترک اخبار ”حریت ڈیلی نیوز“ کے مطابق ریزہ ریاست بحریہ اسود کے سامنے پہاڑی پر واقع ہے۔ رجب اردگان نے ماحول دوستی کے ثبوت کے طورپر مسجد کے سامنے باغ بنوایا جہاں انہوں نے پنجروں سے پرندے آزاد کئے۔طیب اردگان پرندے آزاد کرنے کے لئے پنجرہ کھولنے لگے تو انہوں نے کہا کہ اس لمحے کی تصویر ضرور بنائی جائے تاکہ آپ سب کو بتایا جاسکے کہ ہمیں ماحول کتنا عزیز ہے۔