بزدلانہ واقعات دہشتگردی کیخلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے:پرویز رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشیدنے اٹک دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ واقعات دہشتگردی کیخلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، دہشتگردوں کی گردنیں جھکیں گی اور ہمارا پرچم بلند ہو گا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں کامیابیاں حاصل کی ہیں،دنیا پاکستان کی دہشتگردوں کیخلاف کامیابیوں کی معترف ہے ۔ پرویز رشید نے مزید کہا کہ ایسی کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں،دہشتگرد آگے بھاگ رہے ہیں ہم ان کا پیچھا کر رہے ہیں ۔