افغانستان کے علاقہ کپیسا میں ڈرون طیارہ تباہ، 13 افغان فوجی ہلاک

افغانستان کے علاقہ کپیسا میں ڈرون طیارہ تباہ، 13 افغان فوجی ہلاک
افغانستان کے علاقہ کپیسا میں ڈرون طیارہ تباہ، 13 افغان فوجی ہلاک

  

کابل (آئی این پی) افغانستان میں امریکی ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کی نیٹو نے تصدیق کردی جبکہ طالبان نے شمالی صوبہ بغلان میں متعدد دیہاتوں پر قبضہ کرلیا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے تازہ آپریشن میں 76 جنگجو ہلاک اور 123 زخمی ہوگئے جبکہ 13 کو گرفتار کرلیاگیا۔ طالبان کے حملوں میں 13 افغان فوجی بھی مارے گئے، دوسری جانب غزنی میں مسلح افراد نے 10 مغوی شہریوں کو رہا کردیا۔ شمال مشرقی صوبہ کپیسا میں امریکہ کا جاسوس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ نیٹو نے ڈرون طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔ نیٹو کے مطابق جاسوس طیارہ شمال مشرقی سوبے کپیسا میں گر کر تباہ ہوا۔

مزید : بین الاقوامی