صوبائی وزیر سر میں چوٹ لگنے کے باعث شہید ہو ئے

صوبائی وزیر سر میں چوٹ لگنے کے باعث شہید ہو ئے
صوبائی وزیر سر میں چوٹ لگنے کے باعث شہید ہو ئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی شہادت سر میں چوٹ لگنے کے باعث ہوئی ہے ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دو دہشت گرد صوبائی وزیر کے ڈیرے میں داخل ہوئے اور خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے باعث ڈیرے کی چھت گر گئی او ر شجاع خانزادہ سر میں چوٹ لگنے کے باعث شہید ہو گئے ۔

شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے کی تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

شجا ع خانزادہ کو ٹیلیفون پر دھمکیا بھی دی جارہی تھیں جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی تھی لیکن شجاع خانزادہ نے دھمکیاں ملنے کے باوجود بھی آپریشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھااور کہاکہ وہ ان دھمکیوں سے نہیں ڈرتے  ۔شجاع خانزادہ نے پاکستان میں کرکٹ روکنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کی سازش بھی بے نقاب کی تھی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -