شجاع خانزادہ کی زندگی کے وہ پہلو جن سے شائد آپ لاعلم ہوں

شجاع خانزادہ کی زندگی کے وہ پہلو جن سے شائد آپ لاعلم ہوں
شجاع خانزادہ کی زندگی کے وہ پہلو جن سے شائد آپ لاعلم ہوں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ 28اگست 1943تحصیل شادی خان میں پید اہوئے  اور ان کا تعلق یوسف زئی پٹھان قبیلے سے تھا ۔تفصیلات کے مطابق شجاع خانزادہ نے 1966میں پشاور کالج سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی، 1967میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کی اور 1971کی جنگ میں بھر پور کر دار ادا کیا ۔

شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے کی تفصیلی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
شجاع خانزادہ کو 1988میں تمغہ بسالت سے بھی نوازگیا اور انہوں نے ملٹری انٹیلی جنس میں سات سال تک اہم فرائض انجام دیئے ۔آرمی سے ریٹائرمنٹ کے بعد شجاع خانزدہ نے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں اہم فرائض بھی انجاد یئے اور بطور صوبائی وزیر داخلہ نیشنل ایکشن پلان میں فوج سے کور آرڈینشن بھی کررہے تھے جبکہ وہ افغان امور کے ماہر بھی جانے جاتے تھے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -