شجاع خانزادہ بہادر آدمی تھے،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،صدرمملکت

شجاع خانزادہ بہادر آدمی تھے،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے ...
شجاع خانزادہ بہادر آدمی تھے،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا،صدرمملکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی خودکش حملے میں شہادت پر صدرممنون حسین نے دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔صدرمملکت نے کہاکہ شجاع خانزادہ بہادر آدمی تھے انکی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی۔اللہ تعالی شہید کے ورثا ءکو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔قوم شجاع خانزادہ جیسے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔