لاپتہ انڈونیشین مسافر طیارہ پاپوا کے جنگلوں میں گر کر تباہ، امدادی ٹیمیں روانہ

لاپتہ انڈونیشین مسافر طیارہ پاپوا کے جنگلوں میں گر کر تباہ، امدادی ٹیمیں ...
لاپتہ انڈونیشین مسافر طیارہ پاپوا کے جنگلوں میں گر کر تباہ، امدادی ٹیمیں روانہ

  

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشین مسافرطیارہ پاپوا کے ایک گائوں میں گر کر تباہ ہو گیا ہے اور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس طیارے کی باقیات مل گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گائوں والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے طیارہ ٹومبوک پہاڑ کے قریب گر کر تباہ ہوا اور اس بات کی تصدیق انڈونیشیا کے ائیر ٹرانسپورٹیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی کی ہے تاہم ابھی ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشین مسافر طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا  جس میں 54افراد سوار تھے ، ٹریگانہ ایئرکے طیارے کاسہہ پہر تین بجنے سے ٹھیک پہلے رابطہ ختم ہو گیا اور اندھیرے کی وجہ سے طیارے کی تلاش میں مشکلات کا سامنا کرنا  تاہم گائوں کے مقامی لوگوں کی جانب سے طیارے کی تباہی کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔

قبل ازیں نیشنل سرچ اینڈریسکیو ایجنسی کے مطابق پاپواکے دارلحکومت جیاپورہ کے سینتانی ایئرپورٹ سے اوکسیبل کیلئے اڑان بھرنیوالے اے ٹی آر 42-300 طیارے کا اتوار کو جس وقت رابطہ منقطع ہوا، وہ دیہی مشرقی علاقے پاپواکے جنگلوں میں تھا۔

ایجنسی کے سربراہ بیمبنگ سوئیلستیو کا کہناتھاکہ یہ تصدیق نہیں کرسکتے کہ طیارہ تباہ ہوگیا، یہ بتاسکتے ہیں کہ طیارے سے رابطہ منقطع ہوگیا،ٹریگانہ ایئرلائن کے طیارے میں عملے کے پانچ ارکان اور پانچ بچوں سمیت 54افراد سوار تھے اور مزید معلومات کیلئے کام کررہے ہیں ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مشرقی انڈونیشین صوبے پاپوامیں زیادہ ترلوگ فضائی سفر کرتے ہیں کیونکہ زیادہ ترزمینی سفر ممکن نہیں ہوسکتا۔

آخری اطلاعات تک یہ واضح نہیں ہوسکاکہ گھنے جنگل اور پہاڑی علاقے میں تاریکی میں بھی سرچ آپریشن جاری رہے گا یانہیں ۔

ٹریگانہ ایئرلائن کے پاس مجموعی طورپر 14طیارے موجود ہیں جن میں 10اے ٹی آر اور چار بوئنگ 737کلاسک شامل ہیں اور ان کی اوسط عمر تقریباً ساڑھے چھبیس سال ہے ۔ایوی ایشن سیفٹی نیٹ ورک کے مطابق حالیہ واقعے کے علاوہ 1991ء میں سروس شروع کرنے سے اب تک ٹریگانہ ایئرلائن کو 14بڑے حادثات کا سامنا کرنا پڑا ۔

مزید : بین الاقوامی