شجاع خانزادہ کی شہادت‘آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاانٹیلی جنس ایجنسیوں کو وا قعہ کی تحقیقات اور فوری مجرموں تک پہنچنے کا حکم

شجاع خانزادہ کی شہادت‘آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاانٹیلی جنس ایجنسیوں کو وا ...
شجاع خانزادہ کی شہادت‘آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاانٹیلی جنس ایجنسیوں کو وا قعہ کی تحقیقات اور فوری مجرموں تک پہنچنے کا حکم

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر)شجاع خانزادہ پر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو واقعہ کی تحقیقات اور فوری مجرموں تک پہنچنے کا حکم دے دیا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کرنل (ر)شجاع خانزادہ دلیر انسان تھے ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ۔آرمی چیف نے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشتگردوں تک پہنچنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں ۔جنرل راحیل شریف نے مزید کہا کہ شجاع خانزادہ نے عظیم مقصد کے لئے قربانی دی ، ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کر سکتے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں