شجاع خانزادہ پر حملے کی ذمہ داری کالعدم لشکر جھنگوی نے قبول کرلی

شجاع خانزادہ پر حملے کی ذمہ داری کالعدم لشکر جھنگوی نے قبول کرلی
شجاع خانزادہ پر حملے کی ذمہ داری کالعدم لشکر جھنگوی نے قبول کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم لشکر جھنگوی نے قبول کرلی ہے ۔ ڈان نیوز نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ شجاع خانزادہ کو پولیس مقابلے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کی ہلاکت کے بعد سے سیکیورٹی خدشات لاحق تھے اور اب لشکر جھنگوی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ان پر لاہور میں حملے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی تھی جس کی معلومات کچھ عرصہ قبل گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں سے ملی تھیں تاہم وہ ناکام رہے ۔ یادرہے کہ مبینہ پولیس مقابلے میں ملک اسحاق ، ان کے دوبیٹے اور 11ساتھی مارے گئے تھے، گرفتار ملزمان کو مظفرگڑھ کے علاقے میں اسلحہ کی نشاندہی کیلئے لے جایاگیاتھاجہاں شاہ والا کے علاقے میں مبینہ طورپر پولیس پارٹی پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیاتھا۔

مزید :

لاہور -