شجاع خانزادہ جیسے بہادر ،محب وطن اور مہربان دل پاکستانی کو کھونا بڑانقصان ہے:شہبازشریف

شجاع خانزادہ جیسے بہادر ،محب وطن اور مہربان دل پاکستانی کو کھونا بڑانقصان ...
شجاع خانزادہ جیسے بہادر ،محب وطن اور مہربان دل پاکستانی کو کھونا بڑانقصان ہے:شہبازشریف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ شہبازشریف نے شجاع خانزادہ کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شجاع خانزادہ جیسے بہادر ،محب وطن اور مہربان دل پاکستانی کو کھونا بڑا نقصان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کا کہناتھا کہ شجاع خانزادہ نے عوام کیلئے بطور صوبائی وزیر داخلہ یوم آزادی کو پر امن بنانے کیلئے دن اور رات کام کیا ۔ان کا کہناتھا کہ شجاع خانزادہ جیسے محب وطن پاکستانی کو کھونا ہمارے لیے بڑا نقصان ہے جو کبھی پورا نہیں کیا جاسکے گا ۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ آج صبح ڈیرے پر ہونے والے حملے میں شہید ہوئے ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں