شجاع خانزادہ کی شہادت پر کل پنجاب اور آزاد کشمیر کی سرکاری عمارتوں میں پرچم سرنگوں رہے گا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے خود کش حملہ کے نتیجے میں صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ سمیت شہید ہونیوالے 15 افراد کے سوگ میں صوبہ پنجاب میں تین دوزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔پنجاب اسمبلی اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔شجاع خانزادہ کی شہادت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کل کشمیر میں سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہیں گے۔