شجاع خانزادہ کی شہادت اور بھارتی خفیہ ایجنسی ، تفتیش میں نیا پہلو آگیا

شجاع خانزادہ کی شہادت اور بھارتی خفیہ ایجنسی ، تفتیش میں نیا پہلو آگیا
شجاع خانزادہ کی شہادت اور بھارتی خفیہ ایجنسی ، تفتیش میں نیا پہلو آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ماہرین کاکہناہے کہ صوبائی وزیرداخلہ کی شہادت میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا کردار مسترد نہیں کیاجاسکتا، وہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے خلاف کافی سرگرم تھے اور مئی میں ہونیوالے دورہ زمبابوے ٹیم کو سبوتاژ کرنے کی را کی کوششوں کو بھی ناکام بنایاتھاجبکہ گذشتہ دنوں سانحہ یوحناآباد میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا کردار بھی سامنے لائے تھے ۔
سیکیورٹی ماہرین کے مطابق وہ رراکیخلاف کافی سرگرم تھے اور کئی مرتبہ بھارتی خفیہ ایجنسی کو بے نقاب کرچکے ہیں ،پنجاب میں ہونیوالی دہشتگردی کی دوبڑی کارروائیوں میں راکاکردار بے نقاب کیاتھا۔ چار اگست کو اُنہوں نے بتایاتھاکہ یوحناآباد چرچ دھماکوں میں ملوث 10شدت پسندوں کو گرفتارکیاگیاجنہیں افغانستان سے بھارتی خفیہ سے ہدایات اور فنڈمل رہے تھے اور اس ضمن میں شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں ، مارچ میں ہونیوالے حملوں میں 15افرادجاں بحق اور70سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔
شجاع خانزادہ کاکہناتھاکہ بھارتی خفیہ ایجنسی کی طرف سے دہشتگردی کی وارداتوں کیلئے پنجاب میں 10خود کش بمباروں کو بھیجاگیاجبکہ جون میں پنجاب اسمبلی کے سیشن کے دوران اُنہوں نے بتایاتھاکہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاک زمبابوے سیریز کو سبوتاژ کرنے کیلئے کوشش کی تھی ۔

شجاع خانزادہ پر حملے ، شہادتوں کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

ماہرین کاکہناہے کہ ان دوواقعات کی روشنی میں ہوسکتاہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی نے شجاع خانزادہ کو شہید کرکے بدلہ لیاہو جبکہ را کے پاس پنجاب میں خودکش بمباروں کا فعال نیٹ ورک موجود ہے ۔

مزید :

لاہور -