ہری پور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امید وار بابر نوازجیت گئے

ہری پور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امید وار بابر نوازجیت گئے
ہری پور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امید وار بابر نوازجیت گئے

  

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 ہری پور ضمنی انتخاب غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امید وار بابر نواز واضح اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے راجہ عامر زمان دوسرے نمبر پر رہے ۔تفصیلات کے مطابق این اے 19ضمنی انتخاب کے کل 513 پولنگ سٹیشنز سے مسلم لیگ نواز کے امیدوار بابر نو از نے ایک لاکھ سولہ ہزار چھ سو چوبیس ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ عامر 78ہزار پانچ سوبارہ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ این اے 19میں مسلم لیگ نواز اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلے دیکھنے میں آیا ،دوران پولنگ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ بھی پیش نہیں آیا۔ حلقہ این اے 19میں صبح 8بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہو ا جو کہ شام پانچ بجے تک بلاتعطل شام جاری رہااور ملک کی تاریخ میں پہلی بار بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال بھی کیاگیا۔ تجرباتی بنیادوں پر بائیو میٹرک مشینیں 30 پولنگ اسٹیشنز پر لگائی گئی۔ حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 480 ہے جس کے لئے 513 پولنگ اسٹیشنز اور 1218 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے۔پولنگ سٹیشنز میں سے 40سٹیشنز کو انتہائی حساس اور 209کو حساس قرار دیاہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے فوج اور ایف سی کے اہلکار تعینات کیے گئے۔ضمنی انتخاب کے لئے 9 امیدوار میدان میں ہیں تاہم تحریک انصاف کے راجہ عامر، مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز اور پیپلزپارٹی کے محمد طاہر کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے جب کہ 4 امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ہری پور سے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر کامیاب قرار پائے تھے جسے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عمر ایوب نے چیلنج کردیا تھا اور پھر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد (ن) لیگ کے امیدوار فاتح قرار پائے۔

مزید : قومی /اہم خبریں