شجاع خانزادہ پر دو دہشت گردوں نے حملہ کیا:آئی جی پنجاب

شجاع خانزادہ پر دو دہشت گردوں نے حملہ کیا:آئی جی پنجاب
شجاع خانزادہ پر دو دہشت گردوں نے حملہ کیا:آئی جی پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک(مانیٹرنگ ڈیسک )انسپکٹر جنرل پنجاب مشاق سکھیر ا نے کہاہے کہ شجاع خانزادہ کے ہجرے میں دو خود کش حملہ آوروں نے دھماکہ کیا جو کہ کھڑکی کے راستے سے ہجر ے میں داخل ہوئے تھے ۔دھماکے کے نتیجے میں شجاع خانزادہ سمیت 14افراد شہید ہوئے۔آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے جائے وقوعہ کا دور ہ کیااور وہا ں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شجاع خانزادہ مختلف دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی کر رہے تھے۔ان گروہوں میں سے کسی ایک گروہ نے یہ بزدلانہ کاروائی کی ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ شجاع خانزادہ بہت بہادر انسان تھے۔ پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف شجاع خانزادہ سب سے آگے ہوتے تھے اس لیے کی قربانی رائیگا ں نہیں جائے گی ۔ مشتاق سکھیرا نے کہا کہ شجاع خانزادہ کی شہادت دہشت گردوں کے خلاف لڑنے میں نیا جذبہ فراہم کرے گی اور ان کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا
۔

مزید :

قومی -