آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل(ر) حمید گل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق آئی ایس آئی چیف جنرل (ر)حمید گل کی نماز جنازہ ریس کورس گرا ؤنڈ راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں تین سابق آرمی چیفس اسلم بیگ، وحید کاکڑ، اشفاق پرویز کیانی سمیت آرمی کے دیگراعلیٰ عہدیداران، وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ، سربراہ متحدہ کونسل سید صلاح الدین سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات  نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں شریک ہر آنکھ اشکبار تھی اور اس موقع پر بہت سے رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔سابق آئی ایس آئی سربراہ کی نمازہ جنازہ کے موقع پر راولپنڈی ریس کورس گراؤنڈ اور اس سےملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

مزید :

اسلام آباد -