آج بھی لوگ ’بسنتی ‘کے نام سے پکارتے ہیں :ہیما مالنی

آج بھی لوگ ’بسنتی ‘کے نام سے پکارتے ہیں :ہیما مالنی
آج بھی لوگ ’بسنتی ‘کے نام سے پکارتے ہیں :ہیما مالنی

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ میں ڈریم گرل کے نام سے شہرت پانے والی اداکارہ ہیمامالنی نے کہا کہ فلم کے 40 سال گزر جانے کے بعد لوگ آج بھی ”بسنتی“ کے نام سے پکارتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ”شعلے“میں میگا اسٹار امیتابھ بچن، دھرمیندر، امجد خان اور ڈریم گرل ہیما مالنی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ فلم 40 برس قبل ریلیز ہوئی تھی تاہم فلم کو اس قدر پزیرائی ملی کہ ٓج بھی فلم کے کردار شائقین کے ذہنوں میں زندہ ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں اداکارہ ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ فلم ”شعلے“ کا حصہ ہونے پر فخر ہے جب کہ فلم کو 40 برس گزر چکے ہیں تاہم لوگ آج بھی ”بسنتی“ کے نام سے پکارتے ہیں۔

مزید : تفریح