10 سال میں 13مرتبہ حاملہ ہونے والی خاتون ،ناقابل یقین حرکتوں کی وجہ بھی انتہائی افسوسناک

10 سال میں 13مرتبہ حاملہ ہونے والی خاتون ،ناقابل یقین حرکتوں کی وجہ بھی ...
10 سال میں 13مرتبہ حاملہ ہونے والی خاتون ،ناقابل یقین حرکتوں کی وجہ بھی انتہائی افسوسناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کا اخبار ’پیپلزڈیلی‘ ایک خاتون کا ناقابل یقین قصہ سامنے لے کر آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ’ارومچی‘ سے تعلق رکھنے والی خاتون جس کا نام ’زینگ‘ بتایا گیا ہے، کو 10 سال قبل کرپشن کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جب خاتون کو پتہ چلا کہ اسے عمر قید ہوگئی ہے تو اس نے انکشاف کیا کہ وہ حاملہ ہے۔

مزیدپڑھیں:کیا آپ کو معلوم ہے دنیا کا مصروف ترین ائیرپورٹ کونسا ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

چینی قانون کے مطابق حاملہ خواتین کو جیل نہیں بھیجا جاتا بلکہ Probation (آزمائش) پر رہا کردیا جاتا ہے لہٰذا زینگ کو جیل نہ بھیجا جاسکا۔ تاہم جب زینگ کو رہا کردیا گیا تو یہ ڈاکٹر کے پاس گئی اور حمل ضائع کرادیا۔ جب اس کی صحت بہتر ہوئی اور جیل واپسی کا خطرہ پیدا ہوا تو ایک مرتبہ پھر حاملہ ہوگئی اور پروبیشن کیلئے درخواست دے دی۔ چینی اخبار کے مطابق یہ سلسلہ 10 سال تک جاری رہا۔ ان سالوں میں زینگ نے 14 مرتبہ حاملہ ہونے کا دعویٰ کیا۔ تحقیقات کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ ان میں سے صرف ایک دعویٰ جھوٹا تھا اور وہ واقعی 13 مرتبہ حاملہ ہوئی تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اس نے کسی بچے کو بھی جنم دیا یا ہر مرتبہ اسقاط حمل کا راستہ اپنایا۔ خاتون کی عمر اب 39 سال ہے اور بالآخر اسے واقعی جیل پہنچادیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -