اٹک خود کش حملہ کے شہدا ءکی نمازجنازہ و تدفین کا سلسلہ شروع

اٹک خود کش حملہ کے شہدا ءکی نمازجنازہ و تدفین کا سلسلہ شروع
اٹک خود کش حملہ کے شہدا ءکی نمازجنازہ و تدفین کا سلسلہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر داخلہ پنجاب کے ڈیرے پر خود کش حملہ میں شہید ہونیوالے افراد کی نمازجنازہ و تدفین کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کے افسوسناک سانحہ میں شہید ہونے والے ایک شہری فیاض کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے ۔شہید فیاض کی نمازہ جنازہ میں علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
یاد رہے وزیر داخلہ پنجاب کے ڈیرہ پر خود کش حملہ میں شجاع خانزادہ کےساتھ ساتھ 18 سے زائد افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔حکومت پنجاب کی طرف سے اس افسوسناک سانحہ پر 3روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔

مزید :

اٹک -