بھارت نے جولائی سے اب تک 70مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی:پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے واضح کیا ہے کہ رواں سال جولائی سے اب تک بھارتی فورس بی ایس ایف نے تقریباً 70بارسیز فائر کی خلاف ورزی کی ہے ۔پاکستان اور بھارت کو سیز فائر کی خلاف ورزی کی تحقیقات کے لیے موثر نظام تشکیل دینا ہو گا ۔بھارتی میڈ یا کے مطابق بھارتی سیکریٹری خارجہ انیل واڈا نے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کو طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا ۔اس دوران عبد الباسط نے دو ٹوک انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈریوں پر سیز فائر کی خلاف ورزی سے متعلق موثر نظام بنانے کی ضرورت ہے ۔پاکستان سرحدوں پر سیز فا ئرکی خلاف ورزی پر اپنے خدشات رکھتا ہے اور جولائی سے اب تک بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈ ریوں پر سیز فائر کی 70سے زائد خلاف ورزیاں ہو ئی ہیں ۔پاکستان چاہتا ہے کہ سرحدو ں پر بلا اشتعال فائرنگ کی تحقیقات کے لیے موثر نظام بنا یا جائے ۔