عمران خان نے شجاع خانزادہ کی سیٹ پر امیدوار کھڑانہ کرنے کا اعلان کر دیا

عمران خان نے شجاع خانزادہ کی سیٹ پر امیدوار کھڑانہ کرنے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے شجاع خانزادہ کی سیٹ پر امیدوار کھڑانہ کرنے کا اعلان کر دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے حلقے میں امیدوار نہ کھڑا کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کا کہناتھاکہ وہ شجاع خانزادہ کی عوا م کیلئے خدمات کے اعتراف میں امیدوار کھڑا نہیں کریں گے ۔شجاع خانزادہ اٹک کی تحصیل شادی خیل پی پی 16سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر کامیاب ہوئے تھے ۔

واضح رہے کہ آج صبح شجاع خانزادہ کے ڈیرے میں ہونے والے خود کش حملے میں صوبائی وزیر شہید ہو گئے ہیں اور ان کی نماز جنازہ بھی کچھ ہی دیر میں ادا کر دی جائے گی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں