گوگل شام کے اعلیٰ افسر کی نوکری نگل گیا

گوگل شام کے اعلیٰ افسر کی نوکری نگل گیا
گوگل شام کے اعلیٰ افسر کی نوکری نگل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق (اے این این) شام کے محکمہ سیاحت کو گوگل ٹرانسلیٹرسے عربی سے انگلش میں ترجمہ کرنا مہنگاپڑگیا کیونکہ گوگل نے عبارت کے معنی ہی بدل دیئے جس پر مذکورہ افسر کونوکری سے ہاتھ دھونے پڑگئے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کے مقبول سرچ انجن ’’گوگل‘‘ نے مختلف زبانوں میں ترجمے کی سہولت بھی مہیا کر رکھی ہے مگر گوگل ٹرانسلیٹربعض اوقات اصل عبارت کا درست ترجمہ کرنے میں نہ صرف ناکام رہتا ہے بلکہ بعض اوقات مضحکہ خیز معنی اور یکسر مختلف مفہوم سامنے لاتا ہے جس کا اصل عبارت سے دور دور تک کا تعلق بھی نہیں ہوتا۔ ایسا ہی کچھ شام کے محکمہ سیاست کے ایک افسر کے ساتھ ہوا کیونکہ ’’گوگل مترجم‘‘ سافٹ وئیر نے ایک عبارت کے معنی ہی کچھ اس طرح بدل دیئے کہ اسے اپنی نوکری سے ہی ہاتھ دھونا پڑ گئے۔ شام کے محکمہ سیاحت نے اشیاء صرف کی ریٹ لسٹ بناتے ہوئے اشیاء کا عربی سے انگریزی زبان میں ترجمہ کیا جو ریٹ لسٹ کم اور لطیفہ زیادہ بن گیا۔ اس ترجمے کے دوران فاش غلطیوں کا ارتکاب کیا گیا جس کا علم وزیر سیاحت بشر یازجی کو بھی ہوا جنہوں نے فوری طور پر دمشق میں محکمہ سیاحت کے "سروسز اینڈ کوالٹی" ڈائریکٹوریٹ کے چیئرمین کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان اشیاء میں ایک لفظ ’’کافی میٹ‘‘ بھی شام تھا جس کا ترجمہ انگریزی میں ’’کافی ڈیڈ‘‘ یعنی ’’مردہ کافی‘‘ ہو گیا۔ اسی طرح ایک دوسرا ترجمہ ’’نیس کیفے کافی میت‘‘ کا کیا گیا جو کچھ اس طرح ہوا ’’ Dead Nescafe Enough‘‘ ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اشیاء کے غلط ترجمے کے بعد تیار کی گئی ریٹ لسٹیں دمشق کے مختلف بازاروں میں تقسیم بھی کر دی گئیں اور جب کسی صارف نے ریٹ لسٹ پر توجہ کی تو اسے سرکاری افسران کے اس ’’کارنامے‘‘ کا علم ہوا اور بات وزیر سیاحت تک جا پہنچی جنہوں نے فوری طور پر متعلقہ عہدیدار کو برطرف کر دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -