اٹک سانحہ کی تحقیقات میں پیش رفت کا جائزہ لینے کےلئے وفاقی وزیر داخلہ اٹک کےلئے روانہ
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدر ی نثار اٹک سانحہ کی تحقیقات میں پیش رفت کا جائزہ لینے کےلئے اٹک روانہ ہو گئے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے ڈیرہ پر خود کش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت کا جائزہ لینے کےلئے اسلام آباد سے اٹک کےلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر داخلہ اٹک پہنچنے پر شجاع خانزادہ کے اہل خانہ سے ملاقات اور اظہار تعزیت بھی کریں گے ۔