امریکی حکام نے غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والے68 بھارتی باشندوں کو حراست میں لے لیا

امریکی حکام نے غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والے68 بھارتی باشندوں کو حراست ...
امریکی حکام نے غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والے68 بھارتی باشندوں کو حراست میں لے لیا

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی حکام نے ملک میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والے68 بھارتی باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گرفتارکئے جانے والے بھارتی شہریوں کو ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل کے ایک حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔

امریکی محکمہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے مطابق بھارتی شہری غیر قانونی طریقے سے ملک میں داخل ہوئے تھے۔ ان افراد کو گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف مقامات سے گرفتارکیا گیا۔ حکام کے مطابق گرفتار کئے جانے والے بھارتی شہریوں کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی