داعش نے شمالی عراق میں15 خواتین کو قتل کردیا

داعش نے شمالی عراق میں15 خواتین کو قتل کردیا
داعش نے شمالی عراق میں15 خواتین کو قتل کردیا

  

بغداد (اے پی پی) شام اور عراق میں سرگرم عمل عسکریت پسند تنظیم داعش نے شمالی عراق میں15 خواتین کو قتل کردیا۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ داعش نے گذشتہ روز غزلانی ملٹری بیس میں15 خواتین کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ یہ علاقہ موصل شہر کے قریب واقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جن خواتین کو ہلاک کیا گیا ہے انہوں نے داعش کے عسکریت پسندوں کے ساتھ شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ داعش کے عسکریت پسندوں نے گزشتہ دو ماہ میں30 عراقی خواتین کو قتل کیاہے۔

مزید : بین الاقوامی