سعودی عرب میں پاکستانی جھوٹ بول کر انتہائی غلیظ ترین چیز بیچتے پکڑا گیا، ایسی غلیظ چیز کہ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

جدہ(نیوز ڈیسک) سعودی پولیس نے جدہ میں ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کا نام خورشید بتایا گیا ہے اور یہ لوگون کو اونٹ کا پیشاب فروخت کیا کرتا تھا تاہم مقامی میڈیا کے مطابق اس کی گرفتاری کی وجہ یہ بنی کہ یہ شہریوں کو اونٹ کے پیشاب کے نا پر دراصل اپنا پیشاب بیچا کرتا تھا۔
پولیس نے چھاپہ مارا اور ملزم کے قبضے سے پیشاب کی متعدد بوتلیں برآمد کی گئیں۔ لیبارٹری ٹیسٹ میں اس شبے کی تصدیق ہوگئی کہ بوتلوں میں دراصل انسانی پیشاب موجود تھا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ خورشید کئی ماہ سے اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث تھا۔ چند لوگ مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے عرب ریاست میں اونٹ کا پیشاب استعمال کرتے ہیں۔