برج خلیفہ اور مودی کی آمد، اماراتی کمپنی کے اعلان نے بھارتیوں کے دعووں میں سے ہوا نکال دی، خوشیوں پر پانی پھیر دیا

برج خلیفہ اور مودی کی آمد، اماراتی کمپنی کے اعلان نے بھارتیوں کے دعووں میں سے ...
برج خلیفہ اور مودی کی آمد، اماراتی کمپنی کے اعلان نے بھارتیوں کے دعووں میں سے ہوا نکال دی، خوشیوں پر پانی پھیر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس وقت متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ ان کے دورے کے حوالے سے بعض بھارتی اخبارات نے خبر شائع کی تھی کہ ان کی آمد کی خوشی میں برج خلیفہ کو بھارتی جھنڈے کے رنگوں سے روشن کیا جائے گا۔

اخبارات میں یہ خبر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بھارتی شہریوں نے اسے خوب شیئر کیا۔ تاہم اب ’امار پراپرٹیز‘ کی جانب سے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم مودی کی آمد پر برج خلیفہ پر کسی قسم کے خصوصی جشن کے انتظامات نہیں کئے گئے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ’’متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ ہم بھی وزیراعظم مودی کی آمد کے موقع پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں تاہم اس حوالے سے برج خلیفہ پر خصوصی جشن کی تیاریوں کے بارے میں میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں درست نہیں۔ اس قسم کے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے۔‘