4 آوارہ لڑکے اور۔۔۔ بھارتی نوجوان لڑکی نے خود ہی آگ لگالی ایسا واقعہ کہ جان کر کوئی بھی کانپ اٹھے

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) خواتین کو مردوں کی جانب سے ہراساں کئے جانے کی خبریں آج کل عام ہوچکی ہیں لیکن حال ہی میں بھارت میں ایک ایسا دلخراشہ واقعہ پیش آیا جسے جان کر کوئی بھی انسان آنسو بہائے بغیر نہیں رہ سکتا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے علاقہ سنجور میں ’کالبنجارہ‘ گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایک 16 سالہ نوجوان لڑکی آگ میں جھلس کر ہلاک ہوگئی۔
ابتدائی طور پر لڑکی کے والدین کا موقف تھا کہ گھر پر کھانا پکاتے وقت یہ حادثہ پیش آیا لیکن موت سے پہلے لڑکی نے ہسپتال میں اپنے بھائی کو بتایا کہ اس نے اپنے اوپر کیروسین چھڑک کر خود کو آگ لگائی کیونکہ روزانہ سکول جاتے ہوئے 6 میل کے سفر میں 4 لڑکے اس کا مسلسل پیچھا کرتے اور آوازیں کستے تھے۔ موت سے پہلے پولیس کو دئیے گئے بیان میں لڑکی کا کہنا تھا کہ ان لڑکوں نے تمام حدیں پار کردیں اور ایسے ایسے فقرے کہے کہ وہ دہرا نہیں سکتی، میں یہ ذلت اور برداشت نہ کرسکتی تھی۔
اس نے ڈاکٹر سے کہا کہ اس نے اپنے گھر والوں کو یہ بات نہ بتائی کیونکہ اسے ڈر تھا کہ وہ اس کا سکول جانا ہی بند کردیں گے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں لڑکوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم لڑکی کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ پولیس ان لڑکوں کو انجام تک پہنچانے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھارہی۔