چینی مرد بچوں کو دودھ پلانے لگے، ایساکیسے ممکن ہے اور کیوں؟ حقیقت جان کر یقین کرنا مشکل

چینی مرد بچوں کو دودھ پلانے لگے، ایساکیسے ممکن ہے اور کیوں؟ حقیقت جان کر یقین ...
چینی مرد بچوں کو دودھ پلانے لگے، ایساکیسے ممکن ہے اور کیوں؟ حقیقت جان کر یقین کرنا مشکل

  

شنگھائی (نیوز ڈیسک) چین میں ہونے والے ایک عجیب و غریب تجربے میں 3 مردوں نے رضا کارانہ طور پر 10 روز نومولود بچوں کی ماؤں کی طرح گزارے۔ ان 10 دنوں کے دوران انہیں باہر جانے کی اجازت دی، نہ ٹی وی دیکھنے کی اور نہ ہی موبائل استعمال کرنے کی۔

مقامی اخبار کے مطابق چینی روایات کے مطابق سمجھا جاتا ہے کہ ماں بننے والی خواتین کا بچے کی پیدائش کے ایک ماہ بعد تک باہر جانا، نہانا یا اے سی استعمال کرنا صحت کیلئے نقصان دہ تصور کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب تجربے میں شامل مردوں کیلئے ضروری تھا کہ وہ بچوں کے ڈائپر تبدیل کریں اور ہر 4 گھنٹے بعد ’فرضی چھاتیاں‘ پہن کر خواتین کی طرح بچوں کو دودھ بھی پلائیں۔

’چائنہ ڈیلی‘ کے مطابق یہ ایونٹ ایک پرائیویٹ ایجنسی کی جانب سے منعقد کروایا گیا تھا۔ یہ ایجنسی بچوں کی دیکھ بھال کیلئے ملازمائیں فراہم کرتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس ایونٹ کا مقصد مردوں کو اس بات کا احساس دلانا تھا کہ ماں بننے والی خواتین کو کیا مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ کمپنی کے مطابق 1000 سے زائد مردوں نے اس تجرے کا رضاکارانہ طور پر حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی تھی جن میں سے صرف 3 کو منتخب کیا گیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس