بھارتی شہریوں نے اپنے ہی فوجی کو مار مار کر اگلے جہاں پہنچادیا، وجہ بھی انتہائی شرمناک

بھارتی شہریوں نے اپنے ہی فوجی کو مار مار کر اگلے جہاں پہنچادیا، وجہ بھی ...
بھارتی شہریوں نے اپنے ہی فوجی کو مار مار کر اگلے جہاں پہنچادیا، وجہ بھی انتہائی شرمناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر ہمارے یہاں بھی ایسی خبریں آتی رہتی ہیں کہ لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا، ایسے اوباش قسم کے افراد ہر معاشرے میں پائے جاتے ہیں جو ایک طرف تو اپنی بدعادات سے لوگوں کا جینا حرام کیے رکھتے ہیں اور ساتھ ہی اگر کوئی انہیں اس بدکرداری سے منع کرے تو اس کے دشمن بن جاتے ہیں۔بھارت میں بھی ایسے بد نیت افراد نے لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر بھارتی فوج کے اہلکار کو قتل کر دیا۔

ویدمترا چوہدری میرٹھ کے علاقے میں 2سال سے ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا اور بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ وہیں رہائش پذیر تھا۔ وہ شام کے وقت ایک ڈیری فارم پر دودھ لینے جاتا۔ گزشتہ روز وہ دودھ لینے گیا جہاں اس نے دیکھا کہ چند اوباش گوالے کی بیٹی کو تنگ کر رہے تھے۔گوالے کے بیٹے اور وید مترا نے انہیں منع کیا جس پر ملزم واپس گئے اور اپنے درجن بھر ساتھیوں کو لے کر آ گئے اور ویدمترا پر بہیمانہ تشدد کیا جس سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ملزموں نے ویدمترا کو اس وقت تک تشدد کا نشانہ بنایا جب تک اس کی موت واقع نہیں ہو گئی اور جانے سے قبل انہوں نے اسے ہلاجلا کر اس کی موت کی تصدیق بھی کی۔ایس پی میرٹھاوم پرکاش کا کہنا ہے کہ پولیس نے 3ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -