وہ دلہن جس کی شادی سے صرف ایک گھنٹہ قبل دولہا تقریب چھوڑ کر بھاگ گیاکیونکہ۔۔۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے یہاں تو دیکھا جاتا ہے کہ مرد حضرات بڑے شوق سے شادی کرواتے ہیں اور بعد میں کانوں کو ہاتھ لگاتے ہیں لیکن ایک برطانوی دولہے نے شادی سے محض ایک گھنٹہ قبل شادی سے انکار کر دیا۔ اس برطانوی جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب ہوائی میں ایک جزیرے پر منعقد کی تھی جس پر بھاری اخراجات اٹھے تھے لیکن عین موقع پر دولہا شادی سے مکر گیا۔
دلہن سینڈی میسونیو نے برطانوی اخبار ڈیلی مرر کو بتایا کہ’’ تقریب سج چکی تھی اور تمام مہمان آ چکے تھے۔ میں سفید لباس میں دلہن بنی بیٹھی تھی کہ اچانک میرا منگیتر کمرے میں داخل ہوا اور کہا کہ میں تم سے تنہائی میں بات کرنا چاہتاہوں۔ میں اس کے ساتھ بالکونی میں آ گئی، وہاں اس نے کہا کہ میں تم سے شادی نہیں کر سکتا۔ میں اس کے یہ لفظ سن کر سکتے میں آ گئی اور اس بات کی وجہ بھی نہ پوچھ سکی۔ ‘‘
سینڈی نے مزید بتایا’’ کہ شادی منسوخ ہو جانے کے بعد میں شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہو گئی۔ ہمیں ایک ہفتے کے لیے جزیرے پر ہی رکنا تھا، اس دوران کئی بار میرا اس سے آمنا سامنا ہوا۔ مجھے رات کو نیند نہیں آتی تھی، میں دن بھر خود کو بہت تھکا دیتی تاکہ مجھے رات کو نیند آ سکے۔ اس وقت تو میں ہر وقت روتی تھی لیکن آج جب میں اس واقعے کے متعلق سوچتی ہوں تو ہنسنے لگتی ہوں۔ ‘‘ سینڈی نے دولہا کے شادی سے انکار کی وجہ یہ بتائی کہ وہ چاہتا تھا کہ شادی کے بعد ہم بچے پیدا نہ کریں لیکن میں بچے پیدا کرنا چاہتی تھی۔ میں آج تک یہ نہیں سمجھ سکی کہ اگر یہی وجہ تھی تو اس نے پہلے ہی انکار کیوں نہ کر دیا، عین شادی سے ایک گھنٹہ قبل ہی ایسا کیوں کیا؟
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں