ریحام خان تحریک انصاف کو ''بھاری،، پڑ گئیں، انتخابی مہم چلا کر بھی امیدوار کو کامیاب نہ کرا سکیں

ریحام خان تحریک انصاف کو ''بھاری،، پڑ گئیں، انتخابی مہم چلا کر بھی امیدوار کو ...
ریحام خان تحریک انصاف کو ''بھاری،، پڑ گئیں، انتخابی مہم چلا کر بھی امیدوار کو کامیاب نہ کرا سکیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہری پور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19میں پرجوش الیکشن مہم چلائی اور اپنی سیاست کا آغاز کیا تاہم ”بھابھی “ کا عملی سیاست میں قدم اور پرجوش تقریریں تحریک انصاف کو کوئی فائدہ نہ پہنچا سکیں کیونکہ ہری پور کے ضمنی انتخابات میں غیر حتمی و غیر  سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار راجہ عامر زمان کو مسلم لیگ ن کے  امیدوار  بابر نواز کے ہاتھوں واضح شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق این اے 19 کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز 101671  ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر زمان 54981 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ریحام خان نے اپنے آبائی علاقے ہری پور میں ہو نے والے ضمنی الیکشن میں خوب بڑھ چڑ کر حصہ لیااور اس سلسلے میں کئی جلسوں اور کارنر میٹنگ میں شرکت کی۔ریحام خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19میں گھر گھر جا کر خواتین سے بھی ملاقاتیں کی لیکن ان کی محنت پی ٹی آئی کو فائدہ نہ پہنچا سکی بلکہ وہ الٹا پارٹی کیلئے ''بھاری،، ثابت ہوئیں۔  اس سے قبل تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے مختلف موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا تھاکہ ریحام خان سیاست میں حصہ نہیں لیں گی تاہم قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19میں عمران خان اور ریحام خان نے ملکر الیکشن مہم چلائی۔

اس کے بعد ریحام خان سے سیاست میں حصہ لینے کا سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے معذرت کرلی۔ الیکشن مہم کے دوران ریحام خان کے جلسوں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ”بھابھی“کا والہانہ استقبال کیا اور ان کی تقریریں سننے کے لیے جلسوں میں بڑھ چڑ کر حصہ لیا ۔ریحام خان کی جلسے میں آمد اور تقریروں کے دوران پی ٹی آئی کے کار کنوں کی بھیڑ اور پرجوش نعرے بازی کے جواب میں ریحام خان یہ کہنے پر بھی مجبور ہو گئیں کہ میری آمد پر پی ٹی آئی کے جتنے کارکن جلسہ گاہ میں جمع ہیں ،اب میں وزیرستان میں جلسہ کر کے دیکھوں گی کے کیا آپ سب وہاں بھی اسی جوش و ولولے کے ساتھ آئیں گے یا نہیں ؟۔ریحام خان نے حلقہ 19میں الیکشن مہم کے لیے بہت محنت کی لیکن پھر بھی پی ٹی آئی کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

مزید :

قومی -