الطا ف حسین کو غیر مشروط مذاکرات شروع کرنے کی درخواست کی ہے:مولانافضل الرحمان

الطا ف حسین کو غیر مشروط مذاکرات شروع کرنے کی درخواست کی ہے:مولانافضل ...
الطا ف حسین کو غیر مشروط مذاکرات شروع کرنے کی درخواست کی ہے:مولانافضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فض الرحمان نے کہا ہے کہ الطاف حسین سے گزشتہ رات ٹیلی فونک گفتگو میں مطالبہ کیا ہے کہ مذاکرات غیر مشروط ہو نے چاہیے اور اس کے لیے ایم کیو ایم مذاکرات کے شروع میں کوئی مطالبات سامنے نہ لائیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کو کراچی آپریشن کے ایک حصے پر اعتر اض ہے ۔جیو نیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے استعفوں کے فیصلے پر نظر ثانی کر جس کے بعد بات آگے بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کے معاملے پر ہم نے اصولی موقف اپنایا ۔آئین کے مطابق پارلیمنٹ میں سے استعفوں کی واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہے تاہم اگر ماہر آئین کوئی طریقہ کار بتا دیں تو استعفے واپس ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر وزیر اعظم کے مشیر نے ہماری رہنمائی کی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -