سانحہ اٹک میں شہید ہو نے والے 14افراد کی شناخت ہو گئی

اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی وزیر داخلہ شہید شجاع خانزادہ کے ڈیرے پر دھماکے سے شہید ہونے والے 14 افراد کی شناخت ہو گئی ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق دھماکوں میں شہید ہونے والوںمیں محمد عثمان،عبدلقیوم ،محمد زمان ،نوید مشتاق ،آصف خان ،محمد بشیر ،محمد اکرم،سردارغلام،غریب نواز ،محمد فیاض ،محمد اجمل ،نصیر خان ،امیر افضل اورحاجی زمرد خان شامل ہیں ۔