سانحہ اٹک کے باعث تاجر برداری نے 18اگست کو احتجاج کی کال واپس لے لی

سانحہ اٹک کے باعث تاجر برداری نے 18اگست کو احتجاج کی کال واپس لے لی
سانحہ اٹک کے باعث تاجر برداری نے 18اگست کو احتجاج کی کال واپس لے لی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)اٹک میں ہونے والے دہشت گردی کے بد ترین واقعے کے بعد تاجر برادری نے 18اگست کو ہو نے والی ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ سمیت 20افراد کی شہادت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک سانحہ کی وجہ سے تاجروں نے 18اگست کو ہونے والے احتجاج کی کال کو واپس لے لیا ہے ۔حکومت کی جانب سے ود ہو لڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر تاجر برادری جلد احتجاجی پروگرام کا اعلان کرے گی ۔

مزید : قومی