مقبوضہ کشمیر میں اشیا کی سپلائی، بھارت نے پاکستانی پیشکش مسترد کردی

مقبوضہ کشمیر میں اشیا کی سپلائی، بھارت نے پاکستانی پیشکش مسترد کردی
مقبوضہ کشمیر میں اشیا کی سپلائی، بھارت نے پاکستانی پیشکش مسترد کردی

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اشیا سپلائی کرنے کی پاکستانی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سواروپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کشمیر سے قبل دوسرے مسائل پر بات چیت ہو گی۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بات کرنے سے قبل دیگر موضوعات پر بات ہو گی جن میں ممبئی حملے‘ پٹھانکوٹ واقعہ کی تحقیقات کا معاملہ شامل ہے۔ ان تحقیقات کے بعد دیگر معاملات پر بات ہو گی۔ دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان پر سرحد بار سے مداخلت کا بے بنیاد الزام عائد کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی