امریکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے: جان کیری

امریکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے: جان کیری
امریکہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے: جان کیری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیر ی نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ امریکہ پاکستان کو متحرک اور فعال ملک بنانے کی کوشش میں اس کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔ یوم آزادی پر مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہاکہ صدر اوباما اور امریکی عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ 1947ء میں آزادی کے بعد آپ نے ملک کے بانیوں کی خواہشات کے مطابق جمہوری آئیڈیلز تعمیر کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستانیوں نے ملک کو جمہوری تقاضوں پر تعمیر کرنے کی کوشش کی ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں امریکہ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔