اغواءکے بعد اوباش نوجوانوں کی لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

ساہیوال (ویب ڈیسک) سترہ سالہ لڑکی کے ساتھ اغواکے بعد اوباش نوجوانوں نے اجتماعی زیادتی کر ڈالی ’ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے 4 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ‘ 2 لاکھ میں فحاشی کے اڈہ پر آگے فروخت کر دیا.
تفصیلات کے مطابق گنج شکر کالونی کے رہائشی رکشہ ڈرائیور محمد امین کی 17 سالہ بیٹی سے چار سال سے فرید ٹاﺅن میں ظفر اقبال کے گھر کام کر رہی تھی جس سے ہمسایہ ملزمہ شہزادی کے اوباش بیٹے بلال نے شادی کا لالچ دیکر ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے جو اپنے ساتھیوں حیان اور شوال کے ساتھ مل کر اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کرتا رہا اور ویڈیو بھی بنالی اور بعد میں ویڈیو فیس بک و دیگر ویب سائٹس پر نشر کرنے کی دھمکیاں دیکر 4 ماہ تک بلیک میل کر کے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ منہ کالا کرواتا رہا۔
میاں چنوں شہر میں ساجدہ بی بی اور اس کے خاوند خالد وغیرہ کو 2 لاکھ روپے میں فروخت کر دیا جو تانیہ سے زبردستی جسم فروشی کا دھندہ کرواتے رہے ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔