کشمیرتقریروں سے آزاد نہیں ہو گا جنرل راحیل فوج داخل کریں : دفاع پاکستان کونسل

کشمیرتقریروں سے آزاد نہیں ہو گا جنرل راحیل فوج داخل کریں : دفاع پاکستان کونسل
کشمیرتقریروں سے آزاد نہیں ہو گا جنرل راحیل فوج داخل کریں : دفاع پاکستان کونسل

  

کراچی (ویب ڈیسک) دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس سے مذہبی ، سیاسی و کشمیر ی جماعتوں کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری پاکستان کی تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں ، قائداعظم کا حکم ابھی پینڈینگ میں ہے، مقبوضہ کشمیر میں فوج داخل کریں ، پاکستان کے یوم آزادی پر کشمیریوں کو پیغام دیتے ہیں کہ پاکستانی قوم ان کی تحریک میں شانہ بشانہ شریک ہے، وزیراعظم کو مودی کے بیانات پر خاموش نہیں رہنا چاہیے.

بلوچستان پر بھارتی وزیراعظم کا بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ، وطن عزیز میں ہونیوالی تمام تر دہشتگردی و تخریب کاری کا ذمہ دار بھارت ہے ، نواز شریف کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر اٹھائیں ، کشمیر صرف تقریروں سے آزاد نہیں ہو گا، عملی مدد کرنیکی ضرورت ہے، مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے کنفیوژن پھیلانے والے سن لیں کہ بانی پاکستان نے کشمیر کو شہہ رگ کہا ہے، پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر کشمیر پالیسی بانی پاکستان کے فرمان کے مطابق بنائی جائے بھارت سے سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا جائے، بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے جس نے پیلٹ گن کے ذریعے کشمیریوں کی بینائی چھینی.

  ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق ، پروفیسر حافظ سعید، غلام محمد صفی، علامہ محمد احمد لدھیانوی ، صاجزادہ ابوالخیر محمد زبیر ، شیخ رشید احمد ، عبدالرحمان مکی، مولانا فضل الرحمان خلیل اور دیگر نے کشمیر کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مولانا سمیع الحق نے کہا کہ کراچی کے بارے میں غلط تاثرات پھیلے ہوئے ہیں ، ملک دشمن طاقتوں نے اپنی توقعات وابستہ کی ہوئی تھیں لیکن آج ان کی امیدیں خاک میں مل گئیں، ہم کشمیر کیلئے سب کچھ قربان کرینگے اور پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے ، جہاد کو دہشتگردی کہہ کرمسلمانوں کو بدنام کیا گیا، حکمران امریکہ کے غلام بن چکے ہیں ، امیر جماعۃ الدعوة حافظ محمد سعید نے کہا کہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی پاکستان کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا، لیکن انڈیا نے زبردستی کشمیر میں فوج داخل کی قائداعظم محمد علی جناح نے کمانڈر انچیف کو حکم دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوج داخل کر و اس وقت کمانڈر انچیف نے حکم ماننے سے انکار کیا میں اب آج آرمی چیف جنر ل راحیل شریف سے کہتا تھا کہ قائداعظم کا حکم ابھی پینڈینگ میں ہے .

مقبوضہ کشمیر میں فوج داخل کریں، نواز شریف مودی کے بیانات پر کیوں خاموش ہیں؟۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوے کی دہائی کے بعد آج کشمیری پھر جاگے ہیں لیکن حکومت انڈیا کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کو تیا ر نہیں ، ملک اہم ترین دور سے گزر رہا ہے ۔

مزید : کراچی