یوم آزادی پر افغانستان سے پاکستانی حدود میں 2 میزائل فائر
وانا (ویب ڈیسک) افغانستان کی طرف سے دو میزائل پاکستانی حدود میں آگرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یوم آزادی کو دن دوپہر بارہ بجے علاقہ خواجہ خضر سے فائر کیے گئے دو میزائل انگور اڈاہ کے علاقہ پش خینہ میں گرے، پولیٹیکل انتظامیہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے فائر میزائل ویرانے میں گرنے سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔