پاکستان نے پانچ سال میں 19 ارب ڈالر بیرونی قرض لیا

پاکستان نے پانچ سال میں 19 ارب ڈالر بیرونی قرض لیا
پاکستان نے پانچ سال میں 19 ارب ڈالر بیرونی قرض لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت جانب سے پانچ سالوں کے دوران عالمی بنکوں اور عالمی مالیاتی اداروں سے مجموعی طور پر 14 کاارب 16 کروڑ 33 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد قرضے لئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں سے گزشتہ پانچ سال عالمی بنکوں سے 14 ارب ڈالر سے زائد جبکہ آئی ایم ایف سے تین سال میں 15 ارب 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرضہ لیا گیا۔

روزنامہ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے سب سے زیادہ ورلڈ بنک (آئی ڈی اے) سے 5 ارب 3 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کا قرضہ لیا ہے، ایشیائی ترقیاتی بنک سے 3 ارب 34 کروڑ 23 لاکھ ڈالر، اسلامی ترقیاتی بنک سے 2 ارب 53 کروڑ ، کریڈٹ سوئپ سے کی سربراہ میں بنکوں کے کنسوشیم سے1 ارب 35 کروڑ 55 لاکھ ، اسلامی ترقیاتی بینک سے 68 کروڑ 83 لاکھ، ورلڈ بنک (آئی بی آرڈی ) 45 کروڑ 89 لاکھ ، نور بنک کی سربراہی میں بینکوں کے کنسورشیم سے 44 کروڑ ڈالر ، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (لندن) 27 کروڑ 26 لاکھ ڈالر ، دبئی اسلامی بنک 7 کروڑ اور ای سی اوٹریڈ بینک سے 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرضہ لیاہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے 2014 سے 2016 ءتک 5 ارب 76 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرضہ لیا ہے جس میں 2014 ءمیں 1 ارب 65 کروڑ 30 لاکھ، 2015 ءمیں 2 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ اور 2016 ءمیں 1 ارب 50 لاکھ 80 ہزار ڈالر کا قرضہ لیا ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -