راج ناتھ کا سارک کانفرنس میں نثار کے ساتھ لفظوں کی جنگ ہار کر واپس آنا پاکستان کی سفارتی فتح ہے: مانی شنکر

راج ناتھ کا سارک کانفرنس میں نثار کے ساتھ لفظوں کی جنگ ہار کر واپس آنا ...
راج ناتھ کا سارک کانفرنس میں نثار کے ساتھ لفظوں کی جنگ ہار کر واپس آنا پاکستان کی سفارتی فتح ہے: مانی شنکر

  

نئی دہلی (آئی این پی) کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیرمانی شنکر نے کہا ہے کہ پاکستانی ہم منصب چوہدری نثار کے ساتھ لفظوں کی جنگ ہار نے کے بعد راج ناتھ سنگھ کا کانفرنس چھوڑ کر واپس چلے آنا پاکستان کی سفارتی فتح ہے۔

بھارتی ٹی وی کی ویب سائٹ پر لکھے گئے بلاگ میں سابق وزیر مانی شنکر آئر نے کہا کہ ہمیں اس وقت تک دلائل دینے چاہیے تھے جب تک یہ واضح نہ ہوتا ہے کہ الفاظ کی جنگ کون جیتا اور کون ہارا لیکن ہم نے وقت سے پہلے ہی پسپائی اختیار کر لی۔ مانی شنکر آئر نے لکھا ہے کہ راجناتھ سنگھ سارک کانفرنس میں شرکت علاقائی تصادم کی وجہ بن گئی، راج ناتھ صرف اپنے آپ کو پاکستان میں سادہ لوح اور بھارتی درویش صفت ظاہر کرنا چاہتے تھے اور وہ پاکستانیوں کو ان کی سرزمین پر گستاخ ثابت کرنا چاہتے تھے۔

مزید : بین الاقوامی