سری لنکا میں نامعلوم شخص نے موبائل فون پر نو عمر لڑکی سے دوستی کرکے زیادتی کا نشانہ بنادیا
کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈینکوٹووا پولیس نے موبائل فون پر نو عمر لڑکی سے دوستی کرکے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔
ایمریٹس 24/7 کے مطابق سری لنکا کے شہر ڈینکوٹووا کے دور دراز دیہات میں ایک 17 سالہ لڑکی رہائش پذیر تھی جو اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کر ایک گارمنٹ فیکٹری میں ملازمت کر رہی تھی۔ ایک روز لڑکی کو اپنے موبائل پر مس کال ملی جس پر اس نے کال بیک کی تو آگے سے ایک مرد نے فون اٹھایا اور معذرت کی کہ غلطی سے نمبر مل گیا تھا۔ بعد ازاں اس شخص نے لڑکی سے دوبارہ رابطہ کیا جو طویل فون کالز میں تبدیل ہوگیا۔ اس دوران لڑکی نامعلوم شخص کے عشق میں گرفتار ہوگئی اور اس حوالے سے اس نے اظہار بھی کردیا لیکن ملزم کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
’برمودا ٹرائی اینگل میں جاکر بڑے بڑے بحری جہاز بھی اچانک غائب کیوں ہوجاتے ہیں؟‘ بالآخر معمہ حل ہوگیا، اصل وجہ سامنے آگئی
ایک روز ملزم نے لڑکی کو ملاقات کیلئے کولمبو بلایا ۔ لڑکی نے اپنے کام سے چھٹی لی اور کولمبو کے ایک ہوٹل میں اپنے محبوب سے ملاقات کی ۔ لڑکی جب واپس جانے لگی تو ملزم نے لڑکی کو ہوٹل کے کمرے میں ہی روک لیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگیا۔ لڑکی نے اگلے روز گھر واپس آکر اپنی والدہ کو ساری کہانی سنائی جس کے بعد لڑکی کی ماں نے پولیس کو مقدمہ درج کرادیا ہے۔