چوہدری نثار کا خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کیخلاف ثبوت سامنے لانے کا فیصلہ

چوہدری نثار کا خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کیخلاف ثبوت سامنے لانے کا فیصلہ
چوہدری نثار کا خورشید شاہ اور اعتزاز احسن کیخلاف ثبوت سامنے لانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ آج قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل دیں گے ۔ دریں اثناءوفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے خورشید شاہ ار اعتزاز احسن کے خلاف دستاویزی ثبوت قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران قومی اسمبلی میں اپنی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگ اسمبلی میں پوائنٹ سکور نگ اور تماشالگانا چاہتے تھے۔ خورشید شاہ حکومت کے بجائے میرے خلاف ہیں۔ انہوں نے خود پر الزامات لگانے والوں کو مناظر کا چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ جسٹس ریٹائر ڈ وجہیہ الدین اور جسٹس ریٹائرڈ طارق پر مشتمل بنالیا جائے اور صحافیوں پر مشتمل جیوری بنائی جائے جو قوم کو سچ بتائے۔

مزید : اسلام آباد