جاپان کا متنازعہ جنوبی جزائر پر میزائل نصب کرنے کا اعلان

جاپان کا متنازعہ جنوبی جزائر پر میزائل نصب کرنے کا اعلان
جاپان کا متنازعہ جنوبی جزائر پر میزائل نصب کرنے کا اعلان

  

ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپان نے کہا ہے کہ وہ زمین سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل تیار کر ے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کا مقصد دور دراز واقع جنوبی جزائر میں اپنی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانا بتایا گیا ہے۔ ان متنازعہ جزائر اور ان کے قریبی علاقوں میں چین اپنا عسکری اثرورسوخ بڑھانے کی کوشش میں ہے۔ ٹوکیو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں اس منصوبے کی تفصیلات بتانے کے علاوہ ان متنازعہ جزائر کے قریب چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی